Thursday, 17 March 2016

بنفشہ

بنفشہ

نسخہ ا لشفاء ۔
(عربی) فرفیر (بنگلہ) بنوسا (سندھی) بنفشو (فارسی) کوکاش (انگریزی
Wild Violet

بنفشہ

ایک قسم کی پہاڑی گھاس ہے جو گرمی کے موسم میں سایہ دار مقامات پر پیدا ہوتی ہے اس کے پتے ایک انچ سے 2 انچ تک لمبے انار کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں جن کے دونوں طرف کم وپیش روئیں پائے جاتےہیں طبی لحاظ سے خودرو بنفشہ کی نسبت بہتر سمجھا جاتا ہے ماہ اپریل میں اس کو پھول لگتے ہیں اور سی موسم میں اس کے پھول کمع کئے جاتے ہیں جہاں بنفشہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی اس کے ہم شکل مشک بالا کے پودے بھی ہوتے ہیں اسلئے ان دونوں میں تمیز کر لینی چایئے ۔
ذائقہ ۔
میٹھا
مزاج ۔ سرد درجہ اول
مقدار خوراک ۔
3 گرام سے 5 گرام تک
مقام پیدائش ۔
کشمیر ، نیپال ،اور مغربی ہمالیہ میں پانچ ہزار فٹ سے زائد بلندی پر بکثرت پایا جاتا ہے ۔
افعال و استعمال ۔
بخاروں نزلہ زکام  کھانسی وغیرہ میں بطور جوشاندہ پلایا جاتا ہے کیونکہ جوشاندہ کی صورت میں اس میں ہلکی گرمی پیدا ہوتی ہے تازہ پتوں کا سونگھنا بلڈ پریزر کے مریضوں کے لئے  مفید ہے اس کے تازہ پھولوں میں تلوں یا بادام کا تیل لگایا جاتا ہے جو کہ نیند لانےکے لئے سر پر لگایا جاتا ہے  گل بنفشہ سے گلقند بھی بنتا ہے جو کہ گلے سینے کے امراض میں مفید ہے ۔

Contact E mail: ummulshifaherbalsolution@gmail.com

No comments:

Post a Comment